اکتوبر 6, 2026

ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کے زیر اہتمام خواتین کے مسائل کے حل اور ان کی شکایات بروقت سننے کے لیے سرکٹ ہاؤس اوتھل میں خواتین کی کھلی کچہری کا انعقاد

0
saira-ata

اوتھل:ضلعی انتظامیہ لسبیلہ کے زیر اہتمام خواتین کے مسائل کے حل اور ان کی شکایات بروقت سننے کے لیے سرکٹ ہاؤس اوتھل میں خواتین کی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔اس کھلی کچہری کی سرپرستی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ نے خود کی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کنراج محترمہ کشش چوہدری بھی موجود تھیں ۔ تقریب میں اوتھل سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور ضلعی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اپنے مسائل کھل کر ڈپٹی کمشنر کے سامنے رکھے۔ کھلی کچہری میں اوتھل اور گردونواح سے خواتین، سول سوسائٹی کی نمائندگان اور مستحق خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ خواتین نے بنیادی سہولیات، تعلیم، صحت، پینے کے پانی کی فراہمی، اور سماجی بہبود سے متعلق درخواستیں پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے خواتین کے مسائل کو غور سے سنا اور متعدد فوری نوعیت کی درخواستوں پرموقع پر ہی احکامات صادرفرمائے متعلقہ محکموں کے افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کا کہنا تھا کہ خواتین کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کا بروقت ازالہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں پرموقو پر احکامات جاری کیں۔مقامی خواتین اور شرکاء نے ڈپٹی کمشنر لسبیلہ کے اس اقدام کو انتہائی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کھلی کچہریوں کے انعقاد سے خواتین کے مسائل کو براہ راست اعلیٰ حکام تک پہنچانے میں بڑی مدد ملتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے