اکتوبر 6, 2026

پرائمری اساتذہ نے سروس اسٹرکچر کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا

0
matli-c

ماتلی : پرائمری اساتذہ نے سروس اسٹرکچر کی بحالی اور دیگر مطالبات کے حق میں ریلی نکال کر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔اساتذہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ اس موقع پر فیض اللہ نظامانی، نثار بھرگڑی، عابد راجپوت، شاہنواز نظامانی، رمیز آرائیں، احمد پرہیاڑ، شاہ محمد رند، نور احمد مہندو اور دیگر نے کہا کہ پرائمری اساتذہ کو طویل عرصے سے سہولیات اور مراعات دینے کے وعدوں پر ٹالا جا رہا ہے تاہم محدود وسائل کے باوجود اساتذہ اپنے فرائض ایمانداری سے انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ پرائمری اساتذہ کا سروس اسٹرکچر بحال کرکے انہیں جائز سہولیات اور مراعات فراہم کی جائیں اور دیگر مطالبات فوری طور پر حل کیے جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے