وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے کے ہر شہری کو اس کی دہلیز پر معیاری بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری
حب10ستمبر:۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے تحت صوبے کے ہر شہری کو اس کی دہلیز پر معیاری بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے محکمہ صحت کی جانب سے بنیادی مراکز صحت کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کا عمل جاری ہے۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی حب ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو پنیان اور بی ایچ یو لانگ لوہار کا مانیٹرنگ دورہ کیا۔دورے کے دوران دونوں مراکز صحت میں بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی، انفراسٹرکچر، ای پی آئی، ایم سی ایچ سروسز اور دیگر طبی خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پی پی ایچ آئی کے مقررہ کے پی آئیز اور DHIS-2 پر ڈیٹا رپورٹنگ کی صورتحال بھی چیک کی گئی۔ڈسٹرکٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے مراکز صحت کے عملے کی کارکردگی اور عوام کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے سروس ڈیلیوری کے معیار کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔
