حب میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا.میر علی حسن زہری
حب: میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے چیزل آباد میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری
حب: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کی کاوشوں سے حب میں ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔ اسی سلسلے میں چیزل آباد میں ٹف ٹائل پیور بلاک کی تنصیب کا تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے۔
علاقے میں ٹف ٹائل پیور بلاک کی تنصیب سے قبل سیوریج لائن کی تنصیب کا کام مکمل کیا گیا، جس کے بعد سڑکوں اور گلیوں کی پختگی کا مرحلہ شروع کیا گیا ہے۔ ترقیاتی کاموں کی اس ترتیب سے نہ صرف نکاسیٔ آب کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں مدد ملے گی بلکہ سڑکوں اور گلیوں کی پائیداری بھی یقینی بنائی جا سکے گی۔
چیزل آباد کے مکینوں کے لیے یہ منصوبہ بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ ٹف ٹائل پیور بلاک کی تنصیب سے گلیوں کی حالت بہتر، آمدورفت میں آسانی، گردوغبار اور کیچڑ میں کمی اور علاقے کے مجموعی ماحول میں بہتری آئے گی، جبکہ مکمل سیوریج نظام مستقبل میں بارش اور گندے پانی کے مسائل کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں پہلے سیوریج لائن اور اس کے بعد گلیوں کی پختگی کا کام شروع کرنا ایک مثبت اور مؤثر حکمتِ عملی ہے۔ ان کے مطابق میر علی حسن زہری نے حب کے بنیادی شہری مسائل کو ترجیح دے کر عملی اقدامات کا سلسلہ شروع کیا ہے، جس کے ثمرات اب مختلف علاقوں میں واضح طور پر نظر آ رہے ہیں۔
عوامی حلقوں نے میر علی حسن زہری کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ صرف اعلانات کے بجائے زمین پر عملی ترقیاتی کاموں کا آغاز ہی حقیقی عوامی خدمت کی علامت ہے۔ چیزل آباد سمیت حب کے مختلف علاقوں میں جاری منصوبے اس بات کا مظہر ہیں کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
میر علی حسن زہری نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ حب میں ترقیاتی عمل کو مزید تیز کیا جائے گا اور شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں بروئے کار لایا جائے گا
