یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر بلوچستان میں پروقار تقریبات
کوئٹہ: یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر بلوچستان بھر میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
کوئٹہ میں منعقدہ مرکزی تقریب میں گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ بلوچستان، کور کمانڈر کوئٹہ اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب کے دوران پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے یادگارِ شہداء پر سلامی پیش کی، جبکہ سول و عسکری حکام نے یادگار پر پھول رکھے اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی وطن سے محبت اور شہداء سے عقیدت کا اظہار کیا۔ شرکاء نے دفاعِ وطن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔
یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جہاں شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ملکی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
