ستمبر 2, 2026

شیعہ علماء کونسل ماتلی کی جانب سے جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی

0
matli-news1

ماتلی: شیعہ علماء کونسل ماتلی کی جانب سے جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ کے سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی جس میں علماء کرام، زائرین، مذہبی شخصیات اور عاشقان رسول ﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی کا آغاز چینل پل سے ہوا جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مرکزی امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں مذہبی پرچم اٹھا رکھے تھے اور حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی خوشی میں نعرے بلند کرتے ہوئے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔ شہر کی مختلف شاہراہوں پر ریلی کا پرتپاک استقبال کیا گیا جبکہ شرکاء نے مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ جشن میلاد مصطفیٰ ﷺ منایا۔اس موقع پر میونسپل انتظامیہ کی جانب سے ریلی کے راستوں پر پانی کی سبیل کا خصوصی انتظام کیا گیا جبکہ جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی ستھرائی کے بھی مؤثر انتظامات کیے گئے۔ریلی میں شعیہ علماء کونسل ضلع بدین کے صدر سید فدا حسین شاہ، نائب صدور سید فیاض علی معشوق پوٹہ،ایم ڈبلیو ایم ضلع بدین کے صدر شہزاد علی گاڈھی، غوث محمد شاہ، سکندر علی مزاری، دیدار علی رند، بابو غلام سرور میمن،سجاد علی سموں، علی گل چانڈیو، اسد بھٹی سمیت دیگر نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے