گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حب کے وفد کا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام کالونی کا تنظیمی دورہ، اساتذہ سے ملاقات
حب۔ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حب کے وفد نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام کالونی کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں ضلعی قائدین نے اسکول کے ہیڈماسٹر اور اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل، تنظیمی امور اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا، وفد میں گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع حب کے صدر محمد عثمان رند، جنرل سیکریٹری نوربخش ڈگارزئی، قلات ڈویژن کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری رحیم بخش میروانی اور پریس سیکریٹری حمیداللہ ڈگارزئی شامل تھے، اس موقع پر جی۔ٹی۔اے ضلع حب کے رہنماؤں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی دوروں کا بنیادی مقصد ضلعی قیادت اور اسکولوں میں موجود اساتذہ کرام کے درمیان رابطے کو مزید مضبوط بنانا ہے، تاکہ اساتذہ کو درپیش مسائل براہِ راست ان سے معلوم کیے جاسکیں اور ان کے حل کے لیے بروقت متعلقہ تعلیمی حکام اور اعلیٰ سطح پر آواز اٹھائی جاسکے، انہوں نے کہا کہ اساتذہ کو دفتری امور، ٹریژری سے متعلق معاملات، تنخواہوں اور دیگر جائز مسائل کے سلسلے میں مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جی۔ٹی۔اے کی کوشش ہے کہ ان مسائل کی بروقت نشاندہی کرکے متعلقہ فورم پر مؤثر انداز میں پیش کیا جائے اور اساتذہ کو ہر ممکن رہنمائی اور تعاون فراہم کیا جائے، انہوں نے کہا کہ گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن بلوچستان بھر کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیم ہے اور اس کے پلیٹ فارم سے اساتذہ نے اپنے جائز حقوق اور مختلف مراعات کے حصول کے لیے جدوجہد کی ہے، انہوں نے کہا کہ تنظیم کی مضبوطی دراصل اساتذہ کے اتحاد اور باہمی یکجہتی سے ممکن ہے، اس لیے ضلع حب کے تمام اسکولوں میں تنظیمی رابطوں کو مزید فعال کیا جارہا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ ان شاء اللہ جی۔ٹی۔اے کے تنظیمی پیغام کو ضلع حب کے ہر اسکول تک پہنچایا جائے گا اور اساتذہ کرام کو تنظیمی پلیٹ فارم پر متحد کرکے ان کے جائز مسائل کے حل کے لیے بھرپور جدوجہد جاری رکھی جائے گی، ضلعی اور تحصیل سطح کے نمائندگان اساتذہ کے مسائل سننے اور انہیں متعلقہ فورم تک پہنچانے کے لیے موجود ہیں، لہٰذا اساتذہ کرام اپنے دفتری و پیشہ ورانہ امور کے سلسلے میں اپنے تنظیمی نمائندگان سے رابطے میں رہیں، اس موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام کالونی کے اساتذہ کرام نے جی۔ٹی۔اے کے ضلعی قائدین کا اسکول آمد پر خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ تنظیمی قیادت کی جانب سے اسکولوں کا دورہ خوش آئند اقدام ہے، جس سے اساتذہ اور تنظیم کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا، انہوں نے کہا کہ وہ جی۔ٹی۔اے کے پلیٹ فارم پر قائدین کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور تنظیم کے عظیم تر مفاد، اساتذہ کے جائز حقوق اور تعلیمی نظام کی بہتری کے لیے مل جل کر اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے، اساتذہ کرام نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ضلع بھر کے اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل، باہمی اتحاد اور تنظیمی استحکام کے لیے جی۔ٹی۔اے کے پلیٹ فارم کو مزید فعال اور مضبوط بنایا جائے گا، دورے کے موقع پر محمد اسماعیل بروہی، محمد عمران، عبدالحفیظ، محمد یوسف، عمران خان، خان محمد، عبد الحمید سیاں، اشفاق رمیز، وسیم لاسی، محمد اکرم اور عبد الواحد سمیت گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول جام کالونی کے دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے
