نواب شاہ: حاجی غلام مصطفیٰ زہری کے انتقال پر سندھ و بلوچستان کے معروف سیاسی سماجی و قبائلی شخصیات کا اظہارِ تعزیت و فاتحہ خوانی
حب//نواب شاہ: ترجمان صدر پاکستان آصف علی زرداری برائے بلوچستان و پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری، پیپلز پارٹی ضلع حب کے جنرل سیکرٹری میر علی اکبر زہری، دلبر جمالی، جانی چند، غلام حسین کورائی، اللہ واریا، عبدالقادر زہری، میر الطاف زہری، میر یونس لہڑی، حاجی عبدالغنی چنال، رفیق احمد چنال، نائب غلام مصطفیٰ چنال، میر علی گوہر زہری، ڈی ایس پی وزیر احمد بروہی، وڈیرہ بشیر احمد بروہی، علی گل بروہی، لالا حسین بروہی، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن ضلع حب کے صدر نعمان بھنگر، فیصل جان بزنجو سمیت دیگر رہنماؤں سیاسی سماجی قبائلی شخصیات نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما میر علی نواز زہری کے والدِ محترم حاجی غلام مصطفیٰ زہری کے انتقال پر غلام حیدر شاہ کالونی، نزد بختاور پارک نواب شاہ میں ان کی رہائش گاہ پر پہنچ کر اہلِ خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔
