ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی، ایکسین ایریگیشن کینال عدیل بلوچ اور ایف سی کیپٹن سعد خان کی قیادت میں لسبیلہ کینال کے نان کمانڈ ایریا میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف مشترکہ کارروائیا
حب 20اگست ۔ ڈپٹی کمشنر حب کیپٹن (ر) جمعداد خان مندوخیل کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر حب مہیم خان گچکی، ایکسین ایریگیشن کینال عدیل بلوچ اور ایف سی کیپٹن سعد خان کی قیادت میں لسبیلہ کینال کے نان کمانڈ ایریا میں غیر قانونی پانی کے کنکشنز کے خلاف مشترکہ کارروائیاآن کی گئیں ان کاوائہوں میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، ایف سی اور پولیس کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔ مشترکہ ٹیم نے نان کمانڈ ایریا میں قائم غیر قانونی پانی کے کنکشنز اور غیر قانونی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی پائپس، مشینری اور دیگر سامان کو موقع پر ضبط کرلیں اس موقع پر ہیوی مشینری کی مدد سے غیر قانونی طور پر بچھائی گئی پائپس اور دیگر تنصیبات کو اکھاڑ کر ختم کردیا گیا، جبکہ غیر قانونی طور پر پانی حاصل کرنے اور اس کی ترسیل کے تمام ذرائع کو بھی ختم کردیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر حب نے محکمہ ایریگیشن کے حکام کو ہدایت کی کہ لسبیلہ کینال کے نان کمانڈ ایریا میں غیر قانونی کنکشنز کی مسلسل اور موثر نگرانی یقینی بنائی جائے اور سرکاری آبپاشی نظام سے پانی کے غیر مجاز استعمال کی روک تھام کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری آبپاشی نظام سے غیر قانونی کنکشنز، پانی چوری اور پانی کے غیر مجاز استعمال کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ سرکاری پانی کے وسائل کو نقصان پہنچانے یا غیر قانونی طور پر استعمال کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
