اگست 19, 2026

ضلعی اسپورٹس آفس بدین، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی نگرانی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماتلی میں منعقد ہونے والا تین روزہ بین الکالج جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا

0
girls-college-matli

ماتلی: ضلعی اسپورٹس آفس بدین، اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ کی نگرانی میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماتلی میں منعقد ہونے والا تین روزہ بین الکالج جشن آزادی اسپورٹس فیسٹیول کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ اسپورٹس فیسٹیول 11 سے 13 اگست 2026ء تک جاری رہا اختتامی تقریب میں ریجنل ڈائریکٹر محکمہ تعلیم محمد یوسف خان رحمانی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، جبکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ماتلی کی پرنسپل غزالہ اکبر راجپوت نے بطور مہمان اعزاز شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن بھی موجود تھے فیسٹیول کے دوران طالبات نے ٹیبل ٹینس، تھرو بال، رسہ کشی اور شطرنج کے مقابلوں میں بھرپور حصہ لیتے ہوئے بہترین کھیل، نظم و ضبط، ٹیم ورک اور مسابقتی جذبے کا مظاہرہ کیا اختتامی تقریب کے دوران کامیاب کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات، شیلڈز، میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے، جبکہ شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے فاتح اور رنر اپ کھلاڑیوں کو بھی نقد انعامات دیے گئے انعامات مہمانِ خصوصی محمد یوسف خان رحمانی، ضلعی اسپورٹس آفیسر بدین انور علی روشن اور پرنسپل غزالہ اکبر راجپوت نے تقسیم کیے فیسٹیول کا کامیاب انعقاد اور اختتام ضلعی اسپورٹس آفس بدین اور اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ نوجوان طالبات میں کھیلوں، صحت مند مسابقت، نظم و ضبط اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور شرکت کو فروغ دیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے