اگست 18, 2026

نظامت سیاحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام سن سیٹ پوائنٹ کوئٹہ کینٹ میں پوسٹ انڈیپینڈنس تقریب کے سلسلے میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب

0
siayahat

کوئٹہ: نظامت سیاحت حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام سن سیٹ پوائنٹ کوئٹہ کینٹ میں پوسٹ انڈیپینڈنس تقریب کے سلسلے میں ایک پروقار پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جشن آزادی کی مناسبت سے قومی پرچم لہرایا گیا اور ملکی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر نظامت سیاحت حکومت بلوچستان گہرام بخشی بلوچ نے خصوصی پیغام میں قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالیٰ کی عظیم نعمت اور ہمارے بزرگوں کی لازوال قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں چاہیے کہ آزادی کی قدر کرتے ہوئے ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان قدرتی حسن، تاریخی ورثے اور ثقافتی تنوع سے مالا مال صوبہ ہے اور نظامت سیاحت صوبے کے سیاحتی مقامات کو ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے مزید پرکشش بنانے، سیاحت کے فروغ اور بلوچستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ڈائریکٹر نظامت سیاحت نے کہا کہ سن سیٹ پوائنٹ کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف سیاحتی مقامات نہ صرف بلوچستان کی خوبصورتی کے عکاس ہیں بلکہ یہ ہماری ثقافت، تاریخ اور قدرتی ورثے کی بھی نمائندگی کرتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبے میں سیاحت کے فروغ کے ذریعے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے مربوط اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جشن آزادی ہمیں اتحاد، نظم و ضبط، بھائی چارے اور قومی یکجہتی کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور ہمیں ذاتی و اجتماعی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، ترقی و خوشحالی اور بلوچستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔﴾﴿﴾﴿﴾﴿

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے