پہاڑوں پر جانےوالے نو جوان گمراکن باتوں سے نکل کر ریا ست پاکستان کی تعمیر و تر قی میں حصہ ڈالیں.میر علی حسن زہری
حب () پا کستان پیپلز پارٹی بلو چستان کے سینئر صوبا ئی نا ئب صدر سابق صوبائی وزیر اور صدر آصف علی زرداری کے تر جمان بر ائے بلو چستان میر علی حسن زہری نے کہا ہے کہ پہاڑوں پر جانےوالے نو جوان گمراکن باتوں سے نکل کر ریا ست پاکستان کی تعمیر و تر قی میں حصہ ڈالیں ، چیف آف آرمی اسٹاف حافظ سید عاصم منیر کی قیا دت میں افواج کا پوری دنیا میں وقار بلند ہوا ہے ، پا کستان پیپلز پارٹی کا جنازہ نکا لنے والوں کی اپنی پارٹی کا جنازہ نکل چکا ہے ، ہما را مسلم لیگ (ن) کے ساتھ ڈھا ئی ڈھا ئی سال معاہد ہ ہو ا اگلا وزیر اعظم بلا ول بھٹو ہونگے ،حب میں تعمیرو تر قی اور علا قے کی خوشحالی پا کستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے جس کے تحت کام کیا جا رہا ہے ان خیالا ت کااظہار انہوں نے جمعہ کے روز زہری فارم ہا ئوس حب میں 14اگست جشن آزادی کی مناسبت سے عظیم الشان تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کیا سابق صوبا ئی وزیر میر علی حسن زہری نے سردار اختر مینگل کو آڑے ہاتھو ں لیتے ہو ئے کہا کہ پیپلز پارٹی سند ھ کے لیئے ناسور نہیں بلکہ آپ بلو چستان کے لیئے نا سوربن گئے ہیں مو دی سے پیپلز پارٹی کے لیڈران نہیں ملے تھے بلکہ آپ مودی سے میٹنگ کر چکے ہیں انہوںنے کہا کہ پا کستان پیپلز پارٹی کا جنازہ نہیں نکلا بلکہ سر دار اختر مینگل کی پارٹی کا جنازہ نکل چکا ہے آپ اکیلے پارٹی میں رہ گئے ہیںجو اپنا ڈسٹر کٹ نہیں بنا سکتا وہ ہما رے قائد اور افواج پا کستان کے خلاف با تیں کررہا ہے آج 30سال بعد پیپلز پارٹی نے اس کے علا قے کو ڈسٹر کٹ کا درجہ دلا یا ہے میر علی حسن زہری نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل حافظ سید عاصم منیر ملک کی تعمیر و تر قی خو شحالی کے لیئے دن رات جدوجہد کررہے ہیں آج اسی سپہ سالا رکی بدولت افواج پا کستان کا دنیا بھر میں وقار بلندہو رہا ہے بہت سے ممالک اپنے ملک کی سیکیورٹی افواج پا کستان کے حوالے کرنے کو تیار ہے جو کہ پا کستان کے لیئے عوام کے ایک اعزاز ہے ہمیں اس پر فخر ہو نا چاہیئے انہوں نے کہا کہ حب شہر کی ترقی اور خوشحالی پاکستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے جس کے تحت کام کیا جا رہا ہے شپ بر یکنگ کو انڈسٹری کا درجہ دلا یا جس میں اس وقت 30سے 40ہزار لو گ کام کررہے ہیں مذید روزگار کے مواقع میسر آئیں گے بے روزگا ری کا خاتمہ اور ضلع حب کو تر قیا تی یا فتہ ضلع بنانا پا کستان پیپلز پارٹی کا وژن ہے جسے صدر آصف علی زراری ، چیئرمین بلا ول بھٹو کی قیا دت و رہنما ئی میں پورا کریں گے اس موقع پر سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری ، سینیٹر حسنہ بانوزہری ، ایم پی اے سندھ اسمبلی لیا قت آسکانی ، ایم پی اے سند ھ اسمبلی آصف مو سیٰ ،ایم پی اے سند ھ اسمبلی علی احمد چیئرمین ضلع کونسل حب جا وید جمالی ، وائس چیئرمین حب کمال خان محمدحسنی ، چیئرمین حب گل حسن محمد حسنی ، وائس چیئرمین حب حاجی عظیم سیا ں ، چیئرمین گڈانی وڈیر ہ جان شیر حمید بلوچ ، چیئرمین حسن پیر عبد العزیز گرگنا ڑی ، چیئرمین حبکو خالقداد ڈگا رزئی ،ضلعی صدر پا کستان پیپلز پارٹی شریف پالا ری ، ضلعی جنرل سیکریٹری میر علی اکبر زہری ، تحصیل صدر ارباب مگسی ، تحصیل جنرل سیکریٹری میر علی اصغر زہری ، تحصیل گڈانی کے صدر میر مولابخش بزنجو ، تحصیل صدر دریجی کے صدر جمیل احمد با ریجہ ، تحصیل صدر وندر کے صدر حاجی نوید موندرہ ، پیپلز پارٹی لسبیلہ کے صدروڈیر ہ شاہنواز جاموٹ ، پیپلز پارٹی کے رہنما و رئیس گو ٹھ کے سربر اہ رئیس غلام سرور کلمتی ،چیئرمین منگھو پیر حاجی نو از ساسولی ، پر ویز دودا ، سردار عمر ان ، کونسلر عثمان کو ہ بلو چ، کونسلر نواز دودا ، کونسلر اکبر ملازئی ، کونسلر سیف اللہ شیخ ، کونسلر ارباب مگسی ، کونسلر سرور مگسی ، کونسلر حاجی امین مری ، کونسلر بشیر جمالی ، کونسلر بشیر مگسی ، کونسلر اقبال مگسی ، کونسلر محمد جان مری ،کونسلر لالہ یوسف بلوچ ، کونسلر اسما عیل رند ، نصیر احمد رونجھو ، میر نوروز خان قلندرانی ، میر عزیز بزنجو، قادر بخش جاموٹ ، انور رونجھو ، حاجی رحیم پر کا ری ، ڈسٹر کٹ ایجوکیشن آفیسر رحیم بلید ی ، ڈی ڈی او گڈانی ابر اہیم مہر ، ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیاقت علی رند ، اسحاق ریکی ، صحافی شاہ رخ مشتاق کمبوہ ، الیاس تر ین ، ثنا ئ اللہ ، حاجی ملوک بنگلز ئی ، سر فراز سومر و سمیت پیپلز پارٹی حب و لسبیلہ کے عہدیداران ، کارکنان ، کونسلر ان ، علا قائی معززین کی کثیر تعداد موجود تھی
