اگست 18, 2026

شہدادکوٹ میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر

0
shadadkot

شہدادکوٹ رپورٹ علی جمیل کمبوہ شہدادکوٹ میں یوم آزادی کی تیاریاں عروج پر 14 اگست یومِ آزادی کے سلسلے میں شہدادکوٹ شہر میں بھی جشنِ آزادی کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ شہر کے مختلف مقامات پر یومِ آزادی کے اسٹالز سج گئے ہیں، جہاں قومی پرچم، بیجز، جھنڈیاں اور دیگر سبز ہلالی پرچم سے متعلق اشیاء شہریوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔ اسٹالز پر بچوں اور نوجوانوں سمیت شہریوں کی بڑی تعداد خریداری کے لیے پہنچ رہی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ جشنِ آزادی کے موقع پر اپنے اور بچوں کے لیے سبز ہلالی پرچم لینگے اور یے دن بھت محبت کے ساتھ مناکر پیغام دینگے ہمیں وطن سے محبت ہے۔ شہدادکوٹ میں یومِ آزادی کے حوالے سے مختلف تقریبات کی تیاریاں بھی جاری ہیں، جبکہ شہری 14 اگست کو بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منانے کے لیے پرجوش نظر آ رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے