اگست 18, 2026

یومِ آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منانے کا اعلان

0
meer-ali-hassan-zehri

کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری نے 14 اگست کو یومِ آزادی پاکستان بھرپور جوش و جذبے اور قومی یکجہتی کے ساتھ منانے کا اعلان کیا ہے۔

میر علی حسن زہری کی جانب سے جاری اعلان کے مطابق 14 اگست کو دوپہر 2 بجے سے شام 6 بجے تک زہری فارم ہاؤس، حب بائی پاس پر یومِ آزادی پاکستان کی خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی۔

تقریب میں ملی نغموں سمیت ملک کے معروف و مشہور فنکار، اداکار اور دیگر باصلاحیت افراد شرکت کریں گے، جبکہ مختلف ثقافتی اور تفریحی پروگرام بھی پیش کیے جائیں گے۔

تقریب کے دوران وطنِ عزیز سے محبت، قومی یکجہتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے عزم کا اظہار کیا جائے گا۔ یومِ آزادی کی اس پروقار تقریب کو یادگار بنانے کے لیے خصوصی پروگرامز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

میر علی حسن زہری نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زہری فارم ہاؤس، حب بائی پاس میں منعقد ہونے والی یومِ آزادی کی اس خصوصی تقریب میں بھرپور شرکت کریں اور پاکستان کی آزادی کا دن قومی جوش و جذبے کے ساتھ منائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے