میونسپل کمیٹی وارڈ نمبر 20 میں ضمنی الیکشن
میونسپل کمیٹی سپی وارڈ نمبر 20 کے جنرل کونسلر نشت کے لیے ضمنی انتخابات ہوۓ۔ غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق ضمنی انتخابات میں سبی لہڑی اتحاد کے امیدوار فرید لاشاری بھاری اکثریت سے کامیاب ہوۓ انہوں نے کل 355 ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی جبکہ مدمقابل پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے امیدوار عابد سومرو نے 231 ووٹ لیکر دوست نمبر پر رہے۔ کل 594ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں 8 ووٹ مسترد ہوۓ۔ نتائج کا اعلان ہوتے ہی سبی لہڑی اتحاد کے انتخابی کمیپ میں خوشی کا سماں چھا گیا۔ لوگ ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے رہے اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ واضح رہے کہ یہ نشست سابق کونسلر ایاز بنگلزئی کے استعفی کے بعد خالی ہوئی تھی۔
