اگست 18, 2026

محکمہ اسپورٹس حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں 14 اگست اسپورٹس فیسٹیول 2026ء کے تحت گوادر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد

0
balochistan goverment

گوادر 08 اگست: محکمہ اسپورٹس حکومت بلوچستان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں 14 اگست اسپورٹس فیسٹیول 2026ء کے تحت گوادر میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے،جس کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی، صحت مند سرگرمیوں اور کھیلوں کے فروغ کو یقینی بنانا ہےاسپورٹس انچارج گوادر نجیب بشام کے مطابق جشنِ آزادی اسپورٹس فیسٹیول میں فٹبال، کرکٹ، بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کے مقابلے شامل ہیں، جن میں مختلف ٹیمیں اور کھلاڑی بھرپور حصہ لے رہے ہیں۔ مقابلوں کے دوران کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بہترین مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد حکومتِ بلوچستان کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کا حصہ ہے، جس کا مقصد نوجوان نسل کو مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور قومی دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منانا ہے جشنِ آزادی کے موقع پر کھیلوں کے ایسے مقابلوں کے انعقاد سےنوجوانوں کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کیے جائیں 14 اگست اسپورٹس فیسٹیول 2026ء کے اختتام پر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں اور ٹیموں میں انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے