اگست 18, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کا ایک اور وعدہ عملی تعبیر اختیار کر گیا۔

0
Meer Ali Hassan Zehri

حب ماسٹر پلان کے زون نمبر 7 میں سیوریج نظام کی کامیاب تکمیل اور پینے کے صاف پانی کی نئی لائنوں کی تنصیب کے بعد آج بروہی محلہ الہ آباد میں بلیک ٹاپ سڑک کی تعمیر کا کام بھی مکمل کر دیا گیا۔ سڑک کی تکمیل پر اہلِ علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میر علی حسن زہری کے حق میں نعرے لگائے اور ان کی عوامی خدمت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

مقامی شہریوں نے کہا کہ تقریباً 40 سال بعد ان کے علاقے میں معیاری سڑک کی تعمیر ممکن ہوئی ہے، جس سے نہ صرف آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ علاقے کی خوبصورتی، کاروباری سرگرمیوں اور معیارِ زندگی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ برسوں سے نظر انداز کیے گئے مسائل کو حل کر کے میر علی حسن زہری نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اہلِ علاقہ نے کہا کہ میر علی حسن زہری نے اپنی انتھک محنت، عوامی خدمت کے جذبے اور عملی کارکردگی سے حب کی ترقی کا ایک نیا باب رقم کیا ہے۔ ان کی قیادت میں سیوریج، پینے کے صاف پانی، سڑکوں، تعلیمی اداروں، صحت، پینے کے پانی اور دیگر بنیادی سہولیات کے متعدد منصوبے پایۂ تکمیل تک پہنچ رہے ہیں، جن سے ہزاروں شہری مستفید ہو رہے ہیں۔

شہریوں نے کہا کہ میر علی حسن زہری نے صرف ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات نہیں کیے بلکہ ہر منصوبے کی خود نگرانی کرتے ہوئے بروقت تکمیل کو یقینی بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ آج حب کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں اور عوام ان کے ثمرات اپنی آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں۔ ان کی سادگی، عوام سے مسلسل رابطے، خدمت کے جذبے اور عملی اقدامات نے انہیں عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام عطا کیا ہے۔

اہلِ علاقہ نے مزید کہا کہ بروہی محلہ الہ آباد میں بلیک ٹاپ سڑک کی تکمیل صرف ایک ترقیاتی منصوبہ نہیں بلکہ عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی روشن مثال ہے۔ انہوں نے میر علی حسن زہری کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قیادت میں حب ترقی، خوشحالی اور جدید سہولیات کی جانب تیزی سے گامزن ہے۔ عوام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ترقی اور خدمت کے اس سفر میں میر علی حسن زہری کے ساتھ کھڑے رہیں گے اور امید رکھتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے مکمل ہوتے رہیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے