اگست 18, 2026

ایوب سپورٹس کمپلیکس میں بلوچستان سپورٹس بورڈ کرکٹ اکیڈمی کا افتتاح، جدید سہولیات سے اپ گریڈ کر دیا گیا

0
Provincial Sports Adviser Mena Majeed Baloch inaugurating the upgraded Balochistan Sports Board Cricket Academy at Ayub Sports Complex in Quetta.

Balochistan Sports Board Cricket Academy Inaugurated After Major Upgrade in Quetta

کوئٹہ (31 جولائی): ایوب سپورٹس کمپلیکس میں محکمہ کھیل حکومتِ بلوچستان کی جانب سے تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد بلوچستان سپورٹس بورڈ کرکٹ اکیڈمی کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا۔

افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی مشیر برائے کھیل و امورِ نوجوانان مینا مجید بلوچ تھے، جنہوں نے ربن کاٹ کر اکیڈمی کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری کھیل و امورِ نوجوانان دُرا بلوچ بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں۔

تقریب میں ایڈیشنل سیکرٹری کھیل سجاد اسلم، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کوئٹہ ارسلان خان، اکیڈمی کوچ بشیر مگسی، کوچ ارباب شاکر، دیگر حکام اور بڑی تعداد میں نوجوان کرکٹرز نے شرکت کی۔

افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مشیر کھیل مینا مجید بلوچ نے کہا کہ حکومتِ بلوچستان نوجوانوں کو عالمی معیار کی کھیلوں کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرکٹ اکیڈمی کا متعدد بار دورہ کر کے درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا، جس کے بعد اکیڈمی کی مکمل اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ اکیڈمی میں پہلے صرف دو کرکٹ پچز موجود تھیں، جن کی تعداد بڑھا کر دس کر دی گئی ہے۔ تمام پچز پر جدید معیار کے نیٹس نصب کیے گئے ہیں، جبکہ ڈریسنگ رومز اور واش رومز کی مکمل تزئین و آرائش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ فرش پر ٹف ٹائلز بچھائی گئی ہیں، صاف پانی کی فراہمی کے لیے واٹر فلٹریشن سسٹم نصب کیا گیا ہے اور بجلی سے متعلق مسائل بھی حل کر دیے گئے ہیں۔

اس موقع پر سیکرٹری کھیل دُرا بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے کرکٹرز نے ہر سطح پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے۔ محکمہ کھیل کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو جدید تربیتی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ وہ مستقبل میں قومی اور بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے کھلاڑیوں کو مساوی مواقع فراہم کیے جانے چاہئیں اور بلوچستان کے باصلاحیت کرکٹرز کو بھی قومی ٹیم اور دیگر اہم مقابلوں میں بھرپور نمائندگی ملنی چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے