حکومت بلوچستان سے منظور شدہ پروجیکٹ کے 100 سے زائد درخواستیں دہندگان پر مروجہ قانون کے مطابق اہل اُمیدواروں کی لسٹ ترتیب دی گئی
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان پارلیمانی سیکرٹری برائے فشریز حاجی برکت رند سیکریٹری فشریز طارق قمر ڈی جی فشریز عتیق اللہ کی ہدایت پر سال 2019/2020 کے حکومت بلوچستان سے منظور شدہ پروجیکٹ کے 100 سے زائد درخواستیں دہندگان پر مروجہ قانون کے مطابق اہل اُمیدواروں کی لسٹ ترتیب دی گئی ان کے مابین قرعہ اندازی کی صورت میں 14 کامیاب ماہیگیروں کو باقاعدہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز حب لسبیلہ عبدالہادی نے بلوچستان کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن عبدالرزاق انگاریہ چیئرمین یونین کونسل ڈام سردار محمد سلیم خاصخیلی کونسلر عبدالطیف مانڈڑہ کونسلر حاجی حبیب اللہ میربحر سماجی رہنماء حاجی کریم بخش، محمد یعقوب ودیگر ماہیگیر رہنماؤں کی موجودگی میں اسپیڈ بوٹس تقسیم کردیے گئے۔ شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خوش نصیب ماہیگیروں کو اسپیڈ بوٹس فراہم کرنے پر ماہیگیر رہنماؤں نے وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان سیکریٹری فشریز کا شکریہ ادا کیا اور اسپیڈ بوٹس تقسیم کے عمل کو خوش آئند قرار دیا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز حب لسبیلہ عبدالہادی لانگو نے کہا کہ ہم ماہیگیروں کی فلاح و بہبود کے لئے ہر وقت کوشاں ہیں ماہیگیروں کے تمام مطالبات جائز ہیں جن سے اعلیٰ حکام کو آگاہ کریں گے انہوں نے کہا کہ یہ محکمہ فشریز کی بڑی کامیابی اور ماہیگیروں کا اعتماد ہے کہ اسپیڈ بوٹس فراہمی اور قرعہ اندازی کے عمل کو مکمل شفاف بنایا گیا اور اس پر ماہیگیروں کا اعتماد خوش آئند ہے امید ہے دوسرے فیز میں دیگر ماہیگیروں کو اسپیڈ بوٹس فراہم کی جائیں گی اس موقع پر ماہیگیروں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
