اگست 18, 2026

شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی نمازِ جنازہ عیدگاہ بارکھان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی

0
mureed bughti shaheed

بارکھان29 جولائی ۔بارکھان میں شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی نمازِ جنازہ عیدگاہ بارکھان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں ڈی آئی جی کوہِ سلیمان رینج ایاز احمد بلوچ، ڈپٹی کمشنر بارکھان سعیدالرحمن کاکڑ، ونگ کمانڈنٹ ایف سی بارکھان کرنل یونس خان، ایس پی بارکھان عبدالحق، پولیس و ایف سی کے افسران، اہلکاروں، قبائلی عمائدین، معززین علاقہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر فضا انتہائی سوگوار رہی اور شرکائ نے شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی کی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ خدمات کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ شہید کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کرکے شہید کو پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ رخصت کیا۔نمازِ جنازہ کے بعد پولیس کے اعلیٰ افسران نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ شہید ڈی ایس پی مرید بگٹی نے فرائض کی ادائیگی کے دوران جان کا نذرانہ پیش کرکے بہادری، فرض شناسی اور قربانی کی عظیم مثال قائم کی، جن کی خدمات اور قربانی کو پولیس فورس اور قوم ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھے گی۔
﴾﴿﴾﴿﴾﴿

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے