نیتن یاہو سے کسی مشورے کی ضرورت نہیں. ٹرمپ
واشنگٹن (28 جولائی 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا ہے کہ انہیں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے کسی بھی قسم کی ہدایت یا مشورے کی کوئی ضرورت نہیں۔
فاکس نیوز کو ٹیلیفون پر دیے گئے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے ایران کے حوالے سے اپنے مؤقف کا کھل کر اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر ہمارا مؤقف انتہائی سخت ہے، تاہم فی الحال ایران کی توانائی تنصیبات پر حملہ کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
