اگست 18, 2026

بختیارآباد کے نزدیک مسلح افراد کی قبائلی رہنما میر سیف اللہ ڈومکی کی گاڑی پر فائرنگ, فائرنگ سے قبائلی رہنما شدید زخمی ہوگئے۔

0
baktyarabad

بختیارآباد بچاؤ بند کے قریب مسلح افراد کی قبائلی رہنما میر سیف اللہ ڈومکی کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ اپنی زمینوں سے واپس بختیارآباد آرہے تھے۔ فائرنگ سے ان کو دوگولیاں لگیں جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہیں ان کے حامیوں کی بڑی تعداد 1122 سینٹر بختیارآباد پہنچی. قبائلی رہنما میر سیف اللہ ڈومکی کو 1122 سینٹر بختیاراباد منتقل کر دیا گیا جہاں پر میڈیکل ٹیم نے انہیں ابتدائی طبی امداد دی اور بعد ازاں انہیں مزید علاج کے لیے سی ایم ایچ سبی منتقل کر دیا۔ سی ایم ایچ سبی میں ڈاکٹروں نے ان کا علاج کیا اور بعد ازاں انہیں مزید علاج معالجے کےلیے کراچی منتقل کر دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق قبائلی رہنماس میر سیف اللہ ڈومکی کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ ادھر دوسری طرف مقامی پولیس موقع واردارت پر بروقت پہنچ گئی اور شواہد اکھٹے کیے۔ مزید کارروائی بختیارآباد پولیس کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے