اگست 18, 2026

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

0
خریداروں کیلئے خوشخبری، پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 31 ہزار 736 روپے مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 430 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 143 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونے کا بھاؤ 40 ڈالر بڑھ کر 4 ہزار 93 ڈالر تک پہنچ گیا۔

ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ پر بھی مرتب ہو رہے ہیں، جس کے باعث پاکستان میں سونے کے نرخ مسلسل اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے