اگست 18, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا مستونگ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلی فون پر رابطہ، خیریت دریافت کی، جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

0
sarfraz bughti

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ان کی مزاج پرسی اور عیادت کی اور یقین دلایا کہ مکمل صحت یابی تک آپ کا مکمل خیال رکھا جائے گا میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ قانون اور انصاف کے محافظوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ حکومت بلوچستان دہشت گردی کے اس بزدلانہ واقعے میں ملوث عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو قانون کے کٹہرے میں لا کر منطقی انجام تک پہنچائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت عدلیہ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور تمام ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے ذریعے ریاستی اداروں کو مرعوب کرنے کی ہر سازش ناکام بنائی جائے گی اور بلوچستان میں امن و امان کے قیام کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ایڈیشنل سیشن جج طارق لاشاری سمیت تمام زخمیوں کو جلد مکمل صحت عطا فرمائے اور شہداء کے درجات بلند فرمائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے