جولائی 15, 2026

اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد علی چنا کی ہدایت پر اسسٹنٹ مختیارکار ماتلی اشرف رستمانی کی سربراہی میں ریونیو ٹیم نے ماتلی شہر میں ایل پی جی گیس کی دکانوں کا دورہ

0
bolan matli

ماتلی: اسسٹنٹ کمشنر ماتلی ڈاکٹر راشد علی چنا کی ہدایت پر اسسٹنٹ مختیارکار ماتلی اشرف رستمانی کی سربراہی میں ریونیو ٹیم نے ماتلی شہر میں ایل پی جی گیس کی دکانوں کا دورہ کیا۔کارروائی کے دوران سرکاری نرخ ناموں کا جائزہ لیا گیا جبکہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے متعدد دکانداروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ ریونیو ٹیم نے تمام دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی کہ ایل پی جی گیس صرف سرکاری مقررہ نرخوں پر فروخت کی جائے اور زائد قیمت وصول کرنے سے گریز کیا جائے۔اس موقع پر دکانداروں کو حفاظتی اصولوں پر مکمل عمل درآمد کرنے اور کسی بھی قسم کی خلاف ورزی سے باز رہنے کی بھی تاکید کی گئی۔ اس موقع پر حسینی اور دیگر موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے