نومبر 1, 2026

چین کی تیار کردہ ویکسین ای بائیو کی لانچنگ کے حوالے سے تقریب، پولٹری انڈسٹری کی نمایاں شخصیات کی شرکت

0
pakistan-poltry

کراچی (نمائندہ خصوصی)انیس مارکیٹنگ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر رضی الدین صدیقی کی جانب سے چین سے درآمد کی جانے والی ویکسین کی لانچنگ اور مارکیٹنگ کے حوالے سے دوستوں کے اعزاز میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں برانڈ اسٹیشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وحید مجید نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
تقریب کا مقصد چین سے درآمد کی جانے والی ویکسین کے تعارف اور پاکستان میں اس کی مارکیٹنگ و تقسیم کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔ کراچی میں مذکورہ ویکسین کی مارکیٹنگ اور تقسیم کی ذمہ داری رضی الدین صدیقی کے پاس ہے۔
تقریب میں سمارا پولٹری سروسز کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز مرزا خان، سجاد احمد اور بلال مغل، پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن محمد اسحاق سیلرو، پولٹری فارمنگ سے وابستہ معروف شخصیت محمد ساجد، ڈاکٹر بدرالدین کھلوڑو، رمضان ساحر، زہیم احمد، زاہد خان , شجاعت ، سمیت پولٹری انڈسٹری سے وابستہ دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے پولٹری انڈسٹری میں جدید ویکسین کی اہمیت، بیماریوں سے بچاؤ اور معیاری ویکسین کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔ شرکاء نے اس امر پر زور دیا کہ پولٹری سیکٹر میں بیماریوں کی روک تھام اور پیداوار کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے معیاری ویکسین کی دستیابی اہمیت رکھتی ہے۔
تقریب کے اختتام پر رضی الدین صدیقی کی جانب سے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیے کا اہتمام بھی کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے