اکتوبر 6, 2026

حب: میر علی حسن زہری کا ایک اور احسن اقدام، عدالت روڈ پر سیوریج لائن کی تعمیر شروع

0
Meer Ali Hassan Zehri

حب: پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے سینئر نائب صدر اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری کے ترجمان برائے بلوچستان میر علی حسن زہری کی خصوصی کاوشوں سے حب ماسٹر پلان کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ اسی سلسلے میں عدالت روڈ کے پہلے مرحلے میں سیوریج لائن کی تعمیر کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

ماسٹر پلان کے تحت تعمیر کی جانے والی مذکورہ سیوریج لائن موندرہ چوک سے شروع ہو کر مین ندی، اکرم کالونی نالا تک جائے گی، جس سے علاقے میں نکاسی آب کے نظام کو مزید مؤثر اور بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں ٹی ٹی سی روڈ سے ایگری آٹوز تک سیوریج لائن اور ڈرینیج کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں نالے کی ریپرنگ کے بعد عدالت روڈ کی تعمیر بھی مکمل کی جائے گی۔

میر علی حسن زہری کی قیادت میں حب میں جاری ترقیاتی سرگرمیاں اس بات کی عکاسی کرتی ہیں کہ ترقی محض اعلانات تک محدود نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سیوریج، ڈرینیج، سڑکوں، پانی اور دیگر بنیادی انفراسٹرکچر کی بہتری کو ترجیح دینا حب کے مستقبل کے لیے ایک اہم قدم ہے۔

عوامی حلقوں کے مطابق میر علی حسن زہری نے حب کے دیرینہ مسائل کو سمجھتے ہوئے ترقیاتی کاموں کو ماسٹر پلان کے تحت منظم انداز میں آگے بڑھانے، بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے قابلِ ذکر کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کاوشوں سے مختلف علاقوں میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے حب کو ایک بہتر اور ترقی یافتہ شہر بنانے کی سمت اہم پیش رفت قرار دیے جا رہے ہیں۔

عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی کہ میر علی حسن زہری کی مسلسل توجہ اور عملی کاوشوں سے حب میں ترقی کا یہ سفر مزید تیز ہوگا اور ماسٹر پلان کے تحت شروع کیے گئے منصوبوں کی تکمیل سے شہریوں کو دیرینہ مسائل سے مستقل ریلیف ملے گا۔

حب کی ترقی، عوام کی خوشحالی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے میر علی حسن زہری کی عملی جدوجہد ایک مثبت اور قابلِ تحسین اقدام ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے