اکتوبر 6, 2026

صوبائی وزیر صادق عمرانی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش

0
sadiq-umrani

کوئٹہ: صوبائی وزیر صادق عمرانی کے خلاف بلوچستان اسمبلی میں مذمتی قرارداد پیش کردی گئی، جس میں 31 اگست کے اسمبلی اجلاس میں ان کی تقریر اور مبینہ طور پر استعمال کیے گئے الفاظ کی مذمت کرتے ہوئے کارروائی سے الفاظ حذف کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔مشترکہ مذمتی قرارداد صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے پیش کی۔ قرارداد کے محرکین میں صوبائی وزراء ضیاء لانگو، نور محمد دوڑ، بخت کاکڑ اور علی مدد جتک کے علاوہ اراکین اسمبلی برکت رند، اسفندیار کاکڑ، ہادیہ نواز اور فرح عظیم شاہ بھی شامل ہیں۔قرارداد پیش کرتے ہوئے صوبائی وزیر میر علی مدد جتک نے کہا کہ صوبائی وزیر صادق عمرانی کے الفاظ سے بلوچستان کے عوام کی دل آزاری ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبے کے 235 افراد کو اسلام آباد بلا کر بے عزت کیے جانے کا مؤقف درست نہیں، بلکہ کانفرنس میں بلوچستان کے لوگوں کو بھرپور عزت دی گئی تھی۔علی مدد جتک نے کہا کہ جس شخص کو ان کی جماعت نے پارلیمانی لیڈر بنایا، وہ کبھی کچھ کہتے ہیں اور کبھی کچھ کہتے ہیں، جو مناسب طرزِ عمل نہیں۔قرارداد میں 31 اگست کو بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں صوبائی وزیر صادق عمرانی کی تقریر کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ ان کی تقریر میں استعمال کیے گئے متنازع الفاظ اسمبلی کی کارروائی سے حذف کیے جائیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے