اگست 18, 2026

خاران میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

0
Security forces conduct an operation against terrorists in Kharan, Balochistan

Security forces conduct an operation against terrorists in Kharan, BalochistanSecurity forces conduct an operation against terrorists in Kharan, Balochistan

بلوچستان کے ضلع خاران میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، جبکہ متعدد دہشتگردوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 7 دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر جنگی سامان برآمد کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کو کارروائی کے دوران ایک موٹر سائیکل اور 2 گاڑیاں بھی ملیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا، ٹارگٹ کلنگ اور خودکش حملوں کی منصوبہ بندی میں ملوث تھے۔ کارروائی کے بعد دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ملک میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بلوچستان کے ضلع خضدار میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 10 دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے