لسبیلہ میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے پانچ آبی منصوبوں کے لیے ٹینڈر طلب
اوتھل: پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویژن لسبیلہ نے بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) فیز تھری 2026-27 کے تحت ضلع بھر میں فراہمی آب کے مختلف منصوبوں کی تعمیر و بحالی کے لیے اہل ٹھیکیداروں اور فرموں سے سیل بند ٹینڈرز طلب کر لیے ہیں۔
جاری کردہ ٹینڈر نوٹس کے مطابق منصوبوں میں لکھڑا تا لیاری واٹر سپلائی اسکیم کی مین پائپ لائن (پارٹ اے)، لکھڑا تا لیاری پائپ لائن کی توسیع (پارٹ بی)، گوٹھ موسیٰ، موضع گبکوری، تحصیل اوتھل میں سولرائزڈ واٹر سپلائی اسکیم کی تنصیب، اریگیشن کالونی اوتھل کی واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی اور ضلع لسبیلہ کے علاقے کڈ گنڈاچہ بیلا میں واٹر سپلائی اسکیم کی بحالی شامل ہیں۔
نوٹس کے مطابق لکھڑا تا لیاری واٹر سپلائی اسکیم کے دونوں بڑے منصوبوں پر تقریباً 8 کروڑ 95 لاکھ روپے فی منصوبہ لاگت آئے گی، جبکہ گوٹھ موسیٰ کی سولرائزڈ واٹر سپلائی اسکیم کی تخمینہ لاگت 79 لاکھ 20 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ اسی طرح اریگیشن کالونی اوتھل اور کڈ گنڈاچہ بیلا کی واٹر سپلائی اسکیموں کی بحالی پر بالترتیب 16 لاکھ اور 20 لاکھ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
ٹینڈر نوٹس کے مطابق پہلے دو منصوبوں کی تکمیل کی مدت آٹھ ماہ جبکہ باقی تین منصوبوں کی تکمیل چھ ماہ میں کی جائے گی۔ ای بڈ کے لیے ٹینڈر فیس 2 ہزار روپے جبکہ دستی بولیوں کے لیے ایک ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ ہر بولی کے ساتھ تخمینہ لاگت کے 2 فیصد کے مساوی بڈ سیکیورٹی جمع کرانا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے مطابق تمام خریداری بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ رولز 2014 کے تحت سنگل اسٹیج، ٹو انویلپ بڈنگ پروسیجر کے مطابق کی جائے گی۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اگست 2026 مقرر کی گئی ہے۔ ای بڈز صبح 11 بجے جبکہ دستی بولیاں 11 بج کر 15 منٹ تک وصول کی جائیں گی، جبکہ ٹینڈرز اسی روز دوپہر 12 بجے اور 12 بج کر 15 منٹ پر کھولے جائیں گے۔
نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف وہی ٹھیکیدار اور فرمیں اہل ہوں گی جو پاکستان انجینئرنگ کونسل (PEC) میں رجسٹرڈ، ایف بی آر اور بلوچستان ریونیو اتھارٹی (BRA) کے ساتھ فعال رجسٹریشن رکھتی ہوں اور مطلوبہ مالی و تکنیکی اہلیت پر پورا اترتی ہوں۔
