اگست 18, 2026

زہری میں چار شمسی توانائی منصوبوں کے لیے ٹینڈر طلب

0
1

میونسپل کمیٹی زیہری نے مالی سال 2026 کے دوران مختلف علاقوں میں گھریلو شمسی توانائی (ہوم سولر سسٹمز) کی فراہمی اور تنصیب کے چار منصوبوں کے لیے اہل ٹھیکیداروں سے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔

جاری کردہ ٹینڈر نوٹس کے مطابق منصوبے یکبوزئی، سموانی عزیز آباد، سموانی رحیم آباد اور گلانزر میں ہوم سولر سسٹمز کی فراہمی اور تنصیب پر مشتمل ہیں۔ ہر منصوبے کی تخمینہ لاگت 2 کروڑ 50 لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے، جبکہ چاروں منصوبوں کی مجموعی مالیت 10 کروڑ روپے بنتی ہے۔

نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہر منصوبے کے لیے ٹینڈر فیس 2 ہزار روپے جبکہ 2 فیصد بڈ سیکیورٹی جمع کرانا لازمی ہوگی۔ بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 3 اگست 2026 صبح 11:30 بجے مقرر کی گئی ہے، جبکہ اسی روز 12:30 بجے ٹینڈرز کھولے جائیں گے۔

میونسپل کمیٹی زیہری کے مطابق تمام خریداری بلوچستان پبلک پروکیورمنٹ رولز 2014 کے تحت سنگل اسٹیج ون انویلپ بڈنگ پروسیجر کے مطابق عمل میں لائی جائے گی۔ ٹینڈر دستاویزات بی پی پی آر اے کی ویب سائٹ سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں، جبکہ مقررہ فیس کی ادائیگی کے بعد چیف آفیسر، میونسپل کمیٹی زیہری کے دفتر سے بھی دستیاب ہوں گے۔

نوٹس میں مزید واضح کیا گیا ہے کہ الیکٹرانک یا دستی طریقے سے بولی جمع کرانے والے تمام ٹھیکیداروں کے لیے بی پی پی آر اے کے الیکٹرانک پبلک پروکیورمنٹ سسٹم (EPPS) پر رجسٹریشن لازمی ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے