اکتوبر 6, 2026

جامعہ تربت کے فیمیل اسٹوڈنٹس لائژن آفس نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اینٹی ہراسمنٹ پالیسی پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد

0
turbat

تربت (یکم اکتوبر 2026) جامعہ تربت کے فیمیل اسٹوڈنٹس لائژن آفس نے ڈائریکٹوریٹ آف اسٹوڈنٹ افیئرز کے زیر اہتمام ہائر ایجوکیشن کمیشن کی اینٹی ہراسمنٹ پالیسی پر ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ اس سیشن کا بنیادی مقصد کیمپس میں تمام طلبہ کے لیے ایک محفوظ اور سازگار تعلیمی ماحول کو یقینی بنانا ہے۔ سیشن کے دوران شعبہ تعلیم کی چیئرپرسن اور فیمیل اسٹوڈنٹس لائژن آفس کی فوکل پرسن محترمہ رقیہ میروانی نے ایچ ای سی پالیسی اور جامعہ تربت میں اس کے عملی نفاذ کے حوالے سے طالبات کو تفصیل سے روشناس کرایا۔ انہوں نے ہراسمنٹ کی تعریف، طلبہ کے آئینی و تعلیمی حقوق، ان کی ذمہ داریوں اور شکایات درج کرانے کے باضابطہ طریقہ کار پر سیرحاصل روشنی ڈالی۔ سیشن میں طالبات نے بھرپور شرکت کرکے پالیسی کے اطلاق و سیفٹی اقدامات سے متعلق سوالات کیے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فوکل پرسن نے کہا کہ جامعہ تربت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر گل حسن کی قیادت میں ایچ ای سی کی اینٹی ہراسمنٹ پالیسی پر مکمل عملدرآمد کے لیے پرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالبات کو پرامن اور باوقار تعلیمی ماحول کی فراہمی یونیورسٹی کی اولین ترجیح ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے