ساکران روڈ پر ڈمپر کی ٹکر، موٹر سائیکل سوار جاں بحق
حب: ساکران روڈ پر حسن ہوٹل کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ایدھی ایمبولینس موقع پر پہنچی اور جاں بحق شخص کی لاش کو حب سول اسپتال منتقل کیا گیا۔جاں بحق شخص کی شناخت رضا محمد ولد احمد خان کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 30 سے 35 سال بتائی جاتی ہے۔
