اگست 29, 2026

ساکران: میر علی اصغر زہری کی ساکران یوسی حسن پیر آمد، وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی کی جانب سے پرتکلف ٹی پارٹی، سیاسی و قبائلی شخصیات کی شرکت

0
meer-ali-asghar-zehri

ساکران () ترجمان صدر پاکستان آصف علی زرداری برائے بلوچستان و پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر میر علی حسن زہری کے پرسنل سیکرٹری میر علی اصغر زہری کی ساکران یوسی حسن پیر آمد کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و چیئرمین یوسی حسن پیر وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی کی جانب سے ان کے اعزاز میں پرتکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں، قبائلی عمائدین، منتخب نمائندوں، عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

میر علی اصغر زہری کی یوسی حسن پیر آمد پر وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان نے ان کا خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر خوشگوار ماحول میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، عوامی مسائل اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تنظیمی و سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹی پارٹی میں پیپلز پارٹی کے رہنما و میونسپل کارپوریشن حب کے کونسلر عبدالوہاب رند، پیپلز پارٹی تحصیل حب کے سینئر نائب صدر وڈیرہ محمد نواز مری، سردار نعیم بلیدی، وڈیرہ جمیل موسیٰ ڈگارزئی، طارق مینگل، عبدالعزیز مینگل، وڈیرہ وریام زہری، پیپلز اسٹوڈنٹس فیڈریشن حب کے ضلعی صدر نعمان بھنگر، نورحبیب زہری اور فیصل جان بزنجو سمیت دیگر پارٹی رہنما و کارکنان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شرکاء نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور عوامی خدمت اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہے۔ پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے درمیان مسلسل رابطہ اور مشاورت سے نہ صرف تنظیمی امور کو بہتر انداز میں آگے بڑھانے میں مدد ملتی ہے بلکہ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل کو بھی مؤثر انداز میں اجاگر کیا جا سکتا ہے۔

وڈیرہ عبدالعزیز گرگناڑی نے میر علی اصغر زہری کی یوسی حسن پیر آمد پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی مختلف علاقوں میں آمد اور کارکنان سے ملاقاتیں خوش آئند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے کارکنان عوام کے ساتھ مضبوط رابطہ رکھتے ہوئے ان کے مسائل اور مشکلات کو قیادت تک پہنچانے کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

میر علی اصغر زہری نے پارٹی کارکنان کے جذبے اور باہمی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ کارکنان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں اور عوامی رابطہ مہم کو مزید مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون اور رابطوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔

ملاقات کے دوران شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور، عوامی خدمت اور جمہوری جدوجہد کے پیغام کو مزید مؤثر انداز میں عوام تک پہنچایا جائے گا اور علاقے کی تعمیر و ترقی سمیت عوامی مسائل کے حل کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے