اکتوبر 6, 2026

شدید گرمی میں طویل لوڈشیڈنگ، شہری پریشان

0
hub-loadshee

حب: گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث حب شہر میں شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ دوسری جانب بجلی کی طویل بندش نے عوام کی پریشانیوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے مبینہ طور پر صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک بجلی کی بندش کی جا رہی ہے، جس کے باعث شدید گرمی میں شہریوں کو کئی گھنٹوں تک بجلی کے بغیر رہنا پڑ رہا ہے۔عوام کا کہنا ہے کہ مسلسل طویل لوڈشیڈنگ کے باعث معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، جبکہ شدید گرمی میں بچے، بزرگ اور بیمار افراد خاص طور پر مشکلات اور اذیت کا سامنا کر رہے ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ کا فوری نوٹس لیا جائے اور بجلی کی فراہمی کو معمول پر لایا جائے۔عوام نے کے الیکٹرک حکام، ضلعی انتظامیہ حب اور نیپرا سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں طویل لوڈشیڈنگ کی وجوہات کا فوری جائزہ لیا جائے، بجلی کی فراہمی میں بہتری لائی جائے اور شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے