ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا
گوادر22 ستمبر 2026: ڈپٹی کمشنر گوادر نقیب اللہ کاکڑ کی زیرِ صدارت قومی انسدادِ پولیو مہم کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری مہم کی پیش رفت، ٹیموں کی کارکردگی اور پانچ سال تک عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا اجلاس میں مہم کے دوران بچوں تک رسائی، فیلڈ ٹیموں کی نگرانی، رہ جانے والے بچوں کی دوبارہ ویکسینیشن اور مؤثر مانیٹرنگ کے حوالے سے امور زیرِ غور آئے۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ مہم کے مقررہ اہداف کے حصول، ٹیموں کی مؤثر نگرانی اور کسی بھی رہ جانے والے بچے تک رسائی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور فیلڈ میں مسلسل نگرانی ضروری ہے اجلاس ضلعی آفیسر صحت ڈاکٹر یاسر طاہر، اسسٹنٹ کمشنر گوادر رومیل نعیم جان، ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ ڈاکٹر جہانزیب خان پی پی ایچ آئی کے ضلعی مینجر ڈاکٹر منیراحمد سمیت ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر فاروق ودیگر اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی
