اگست 18, 2026

بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا. وزیراعلیٰ بلوچستان

0
Balochistan Chief Minister Mir Sarfraz Bugti delivering a message in solidarity with the people of Kashmir on Kashmir Exploitation Day.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واشک اور مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کو دہشت گردی کے خلاف جاری قومی کوششوں میں اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا اور ریاست دشمن عناصر کے لیے کسی قسم کی گنجائش موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ صرف سیکیورٹی فورسز ہی نہیں بلکہ پوری قوم کی مشترکہ ذمہ داری ہے، جس کے لیے قومی یکجہتی اور تمام ریاستی اداروں کے درمیان مؤثر تعاون ناگزیر ہے۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت بلوچستان عوام کے جان و مال کے تحفظ، امن کے قیام اور ترقیاتی منصوبوں کے تسلسل کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور بیرونی سرپرستی میں سرگرم عناصر کے خلاف قانون کے مطابق پوری قوت سے کارروائیاں جاری رہیں گی تاکہ بلوچستان میں پائیدار امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے