اگست 18, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ڈرل کے باعث مختلف اہم شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹس

0
Balochistan Chief Minister Mir Sarfraz Bugti delivering a message in solidarity with the people of Kashmir on Kashmir Exploitation Day.

کوئٹہ، 7 اگست: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ڈرل کے باعث مختلف اہم شاہراہوں کی بندش کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری طور پر عوامی مشکلات کم کرنے کی ہدایت جاری کی۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات پر فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد اہم شاہراہیں ٹریفک کے لیے دوبارہ کھول دی گئیں، جبکہ متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی کہ سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی آمدورفت میں غیر ضروری رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہریوں کی سہولت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ عوام کو بلاوجہ مشکلات سے دوچار کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، اور آئندہ ایسے اقدامات کے دوران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور شہریوں کو کم سے کم پریشانی پہنچانے کے لیے مؤثر حکمتِ عملی اختیار کی جائے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سیکیورٹی کے تقاضوں اور عوامی سہولت کے درمیان مناسب توازن برقرار رکھا جائے تاکہ شہریوں کی روزمرہ زندگی متاثر نہ ہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے