نومبر 1, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر اظہارِ افسوس

0
cmm

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے انتقال کی خبر سن کر دلی رنج و غم ہوا۔

میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کی ملک و قوم اور پاک فوج کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ مرحوم ایک ممتاز عسکری شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تجربے اور قائدانہ کردار کے ذریعے پاک فوج میں اہم خدمات انجام دیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ کے انتقال سے ملک ایک قابلِ احترام اور تجربہ کار عسکری شخصیت سے محروم ہوگیا ہے۔ ان کی خدمات قومی تاریخ کا اہم حصہ رہیں گی۔

میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے