نومبر 2, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت

0
cm-balochistan-

کوئٹہ (18 اکتوبر 2026): وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سانحہ کارساز کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے کارکنوں کی قربانیاں آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ سانحہ کارساز کو 19 برس گزرنے کے باوجود اس المناک دن کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ انہوں نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی بے مثال جرأت، عزم اور جمہوریت کے لیے ان کی جدوجہد کو سلام پیش کیا۔

میر سرفراز بگٹی نے سانحہ کارساز میں جمہوریت کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں جمہوری جدوجہد کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش حصہ ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے