نومبر 1, 2026

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا پشاور میں اسکول کی چھت گرنے سے معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

0
Balochistan Chief Minister Mir Sarfraz Bugti delivering a message in solidarity with the people of Kashmir on Kashmir Exploitation Day.

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے افسوسناک واقعے میں معصوم طلبہ کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے جاں بحق بچوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں کی قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا سانحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور جاں بحق بچوں کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی رکھتے ہیں۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے حادثے میں زخمی ہونے والے بچوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے