اکتوبر 6, 2026

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد

0
safc

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کے پُرمسرت موقع پر کوئٹہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پارٹی کے صوبائی قائدین، عہدیداران اور مقامی رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے اپنی محبت، عقیدت اور سیاسی وابستگی کا اظہار کیا۔
تقریب میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک، وزیراعلیٰ بلوچستان کے فوکل پرسن سید اقبال شاہ، صوبائی رہنماؤں حاجی خان محمد بڑیچ، حیات خان اچکزئی اور اختر بلوچ، پیپلز لیبر بیورو کے صدر شاہجہان گجر، میر یوسف بنگلزئی، کوئٹہ سٹی کے سینئر نائب صدر سید ایوب آغا، نائب صدر زبیر بڑیچ سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی صحت، درازیٔ عمر اور سیاسی کامیابیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت، عوامی خدمت اور عوام کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، جبکہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے