نومبر 22, 2026

حب پریس کلب کا اہم اجلاس، جعلی صحافیوں کے خلاف مشترکہ قانونی کارروائی کا فیصلہ

0
safa

حب .حب پریس کلب کا اہم اجلاس، جعلی صحافیوں کے خلاف مشترکہ قانونی کارروائی کا فیصلہ ،تفصیلات کے مطابق پیر کی شام حب پریس کلب میں صحافیوں کا ایک اہم اجلاس حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صحافیوں کو درپیش مسائل، صحافتی امور، حب پریس کلب کی بہتری اور صحافی برادری کو درپیش مختلف چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا ،اجلاس میں شریک صحافیوں نے اس بات پر زور دیا کہ صحافت جیسے مقدس اور ذمہ دارانہ پیشے کی ساکھ کو برقرار رکھنے کے لیے حقیقی صحافیوں کو متحد ہونا چاہئے اور صحافتی اقدار، اصولوں اور ضابطہ اخلاق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،اجلاس میں حب شہر میں مبینہ جعلی صحافیوں کی بڑھتی تعداد اور ان سرگرمیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کی آڑ میں غیر قانونی سرگرمیوں، بلیک میلنگ اور ذاتی مفادات کے حصول کی کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی، ایسے عنا صر کے خلاف تمام حقیقی صحافی متحد ہوکر مشترکہ قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ اداروں سے رجوع کریں گے ، صحافیوں کا کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، اس لیے ضروری ہے کہ صحافت کے نام پر اس شعبے کو بدنام کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرکے انھیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، تاکہ حقیقی صحافیوں کی عزت، وقار اور پیشہ ورانہ شناخت کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ،اجلاس میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ حب کے تمام حقیقی صحافی باہمی اتحاد و اتفاق کو فروغ دیتے ہوئے صحافی برادری کے حقوق، تحفظ اور مسائل کے حل کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھیں گے ،اجلاس میں حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ ( بولان)، نائب صدر ابراھیم مشتاق کمبوہ ( جنگ جیونیوز)، جنرل سیکرٹری دیدار علی رونجھو( آج نیوز) ، جوائنٹ سیکرٹری عاشق بلوچ( سنونیوز) ،خازن فاروق بلوچ( ترجمان وطن ) ،رابطہ سیکرٹری لعل محمد برفت( بولان/مشرق) آفس سیکرٹری ضیاالدین کمبوہ( این این آئی ) ، ممبران میں کاشف رمضان ( قومی آواز ) ، عبدالغنی رند( امت ) ، منیر سومرو ( کے ٹی این )، شاہ رخ کمبوہ( پا کستان نیوز) ، اسامہ رازاق موندرہ( اے آر وائی نیوز) ، عدنان بلوچ (کے 21نیوز)، ارشاد سولنگی(عسکراینڈ انڈپیڈنٹ) ، امتیاز شورو(کا ئنات ) ،عبد الغفار کھوسہ (دھر تی ٹی وی)، منوہر لال( امن ) سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس کے اختتام پر صحافی برادری کے اتحاد، اتفاق اور صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے