وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ کی نمازِ جنازہ شمالی ڈیرہ بگٹی میں ادا کردی گئی
شمالی ڈیرہ بگٹی، 14 نومبر 2026:
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی چچی محترمہ و سابق رکن صوبائی اسمبلی میر طارق بگٹی کی والدہ ماجدہ کی نمازِ جنازہ ہفتہ کے روز شمالی ڈیرہ بگٹی میں ادا کردی گئی۔ نمازِ جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سمیت ہزاروں شہریوں، قبائلی عمائدین اور سرکاری افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر علاقے کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کرکے مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔ نمازِ جنازہ کے بعد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں اور قبائلی عمائدین نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی اور ان کی چچی محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔مرحومہ کے انتقال پر تعزیت اور اظہارِ افسوس کے لیے شہریوں، قبائلی عمائدین اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے
