گاؤں ستون میل کے رہائشی اسلم کھوسو نے گاؤں قادر بخش ٹالپر کے ایک بااثر شخص پر اپنی خریدی ہوئی زمین پر زبردستی قبضے کی کوشش اور مسلح افراد کے ذریعے حملے کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ماتلی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا
ماتلی (رپورٹ دلمراد کمبوہ) گاؤں ستون میل کے رہائشی اسلم کھوسو نے گاؤں قادر بخش ٹالپر کے ایک بااثر شخص پر اپنی خریدی ہوئی زمین پر زبردستی قبضے کی کوشش اور مسلح افراد کے ذریعے حملے کروانے کا الزام عائد کرتے ہوئے ماتلی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا۔اسلم کھوسو نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً سات سال قبل اس نے مذکورہ شخص سے زمین خریدی تھی، جس کے دستاویزی ثبوت بھی اس کے پاس موجود ہیں، تاہم اب مبینہ طور پر مذکورہ شخص لالچ میں آکر زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے اور اس مقصد کے لیے مختلف حربے استعمال کر رہا ہے۔اس نے الزام عائد کیا کہ زمین کے معاملے پر مداخلت کرنے کے باعث اس پر مسلح افراد کے ذریعے حملے بھی کروائے گئے جس سے اسے اپنی جان و مال کا خطرہ لاحق ہے۔اسلم کھوسو نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ معاملے کا فوری نوٹس لے کر تحقیقات کرائی جائیں ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور اسے جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔
