اوتھل: CIA لسبیلہ کی کامیاب کارروائی، ڈسٹرکٹ پولیس حب کو مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار
اوتھل:: ایس ایس پی لسبیلہ نجیب اللہ پندرانی کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کی خصوصی ہدایات پر انچارج CIA لسبیلہ جان محمد جاموٹ نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس حب کو اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ای پولیس پوسٹ سسٹم کی مدد سے وایارو چیک پوسٹ اوتھل پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ملزم منظور احمد ولد گل محمد، قوم نیچاری، سکنہ تحصیل تمبو ضلع نصیرآباد، حال مقیم ضلع حب کو گرفتار کیا گیا۔گرفتار ملزم تھانہ حب سٹی کے مقدمہ نمبر 222/2026، بجرم 324، 504، 506-B، 147، 148 اور 149 میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے حوالے سے ڈسٹرکٹ پولیس حب کو باقاعدہ اطلاع دے دی گئی ہے، جبکہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ملزم کو مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کے لیے حسبِ ضابطہ تھانہ حب سٹی پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔
