نومبر 1, 2026

سبی میں زمینداروں کو درپیش مسائل اور ان کے حل کےلیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہری میں متعلقہ ضلعی آفیسران اور زمینداروں نے شرکت کی اور اپنے مسائل حکام بالا کے سامنے پیش کیے۔

0
sibi-khuli-kachei

چیف سیکرٹری بلوچستان کی ہدایات و ڈپٹی کمشنر سیوی میجر (ر) الیاس کبزئی کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر ملک بہادر خان بنگلزئی کی زیرِ صدارت سرکٹ ہاؤس سیوی میں زمینداروں کے مسائل، بھل صفائی اور بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو (BSDI) کے تحت ناڑی ہیڈ ورکس پر منظور شدہ ترقیاتی منصوبے کے آغاز کے حوالے سے کھلی کچہری منعقد ہوئی۔ کھلی کچہری میں زمینداروں سے مشاورت کی گئی، جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ یکم نومبر سے بھل صفائی کے لیے پانی کی فراہمی بند کرکے ترقیاتی منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے زمینداروں کو فائدہ پہنچے گا اور پانی کے ضیاع کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔ انہوں نے زمینداروں سے اپیل کی کہ وہ منصوبے کی تکمیل تک انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں تاکہ اس اہم منصوبے کو بروقت مکمل کرکے اس کے ثمرات عوام تک پہنچائے جا سکیں۔ اجلاس میں زمینداروں کے دیگر مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر ملک بہادر خان بنگلزئی نے عزم ظاہر کیا کہ زمینداروں کے مسائل کے حل، آبپاشی کے نظام میں بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر تکمیل کے لیے متعلقہ محکموں اور زمینداروں کے درمیان رابطے اور مشاورت کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے