وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبہ امن، ترقی اور خوشحالی کی نئی منزلوں کی جانب گامزن ہے، بابر یوسفزئی
کوئٹہ: معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی مدبرانہ، بصیرت افروز اور عوام دوست قیادت میں صوبہ بلوچستان ترقی، استحکام اور خوشحالی کی جانب آگے بڑھ رہا ہے۔ صوبے میں امن و امان کی صورتحال میں بہتری ایک مثبت پیش رفت ہے، جبکہ حکومت بلوچستان کو پُرامن، مستحکم اور ترقی یافتہ صوبہ بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عام آدمی کے معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ حکومت کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ترقی کے ثمرات معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچیں، نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع میسر آئیں اور بلوچستان کے عوام کو ایک بہتر، محفوظ اور روشن مستقبل فراہم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پائیدار امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے۔ ہماری بہادر سکیورٹی فورسز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے امن و امان کے تحفظ اور عوام کی سلامتی کے لیے بے مثال قربانیاں دے رہے ہیں۔ ان بہادر جوانوں کی قربانیاں ہماری قومی تاریخ کا قابلِ فخر باب ہیں۔ پوری قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ ان کی قربانیوں کی بدولت امن و استحکام کی راہیں ہموار ہو رہی ہیں اور ان شاء اللہ آنے والے دنوں میں صورتحال مزید بہتر ہوگی۔بابر یوسفزئی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وژن صرف ترقیاتی منصوبوں تک محدود نہیں، بلکہ اس کا محور عوام کی فلاح و بہبود، احساسِ محرومی کا خاتمہ، نوجوانوں کو بااختیار بنانا، تعلیم و صحت کی سہولیات میں بہتری اور پسماندہ علاقوں کو ترقی کے قومی دھارے میں شامل کرنا ہے۔ صوبائی حکومت اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے کہ بلوچستان کے ہر شہری کو ترقی کے یکساں مواقع میسر آئیں اور عوامی وسائل کو عوام کی بہتری کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جائے. انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل سے پوری طرح آگاہ ہے اور ان کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ عوامی شکایات کا ازالہ، سرکاری اداروں کی کارکردگی میں بہتری، روزگار کے مواقع پیدا کرنا اور بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ حکومتی پالیسیوں اور اقدامات کے مثبت اثرات عام آدمی کی زندگی میں واضح طور پر محسوس ہوں ,انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل کا حل محض بیانات سے نہیں بلکہ مسلسل محنت، مؤثر حکمتِ عملی، ادارہ جاتی تعاون اور عوامی اعتماد کی بحالی سے ممکن ہے۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت میں حکومت اسی سمت میں آگے بڑھ رہی ہے اور صوبے کے وسیع تر مفاد میں تمام مثبت کوششوں کو جاری رکھا جائے گا۔
بابر یوسفزئی نے کہا کہ بلوچستان کے روشن مستقبل کے لیے امن، اتحاد، برداشت اور ترقی کے مشترکہ ایجنڈے کو آگے بڑھانا ناگزیر ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی کی قیادت، سکیورٹی اداروں کی قربانیوں اور عوام کے تعاون سے بلوچستان میں امن مزید مستحکم ہوگا، ترقیاتی عمل تیز ہوگا اور صوبہ ترقی و خوشحالی کی نئی منزلیں حاصل کرے گا۔انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوام کی خدمت، صوبے میں دیرپا امن کا قیام اور بلوچستان کے عوام کے لیے بہتر مستقبل کی تشکیل ہماری اولین ترجیحات ہیں
