اکتوبر 6, 2026

بدین کے نواحی علاقے فتح آباد کے رہائشی باپ بیٹے کے درمیان 45 ایکڑ زمین اور اخراجات کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافات برادری کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئ

0
badin-

ماتلی: بدین کے نواحی علاقے فتح آباد کے رہائشی باپ بیٹے کے درمیان 45 ایکڑ زمین اور اخراجات کے معاملے پر پیدا ہونے والے اختلافات برادری کی مداخلت کے بعد ختم ہوگئے۔ محمد سومار نہڑیو نے ایوان صحافت بدین میں پريس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل انہوں نے گولارچی میں پریس کانفرنس کے دوران اپنے بیٹے صادق علی نہڑیو پر 45 ایکڑ زمین ہتھیانے اور اخراجات نہ دینے کے الزامات عائد کیے تھے تاہم برادری کے معززین نے دونوں کے درمیان صلح کرا دی ہے۔محمد سومار نہڑیو نے کہا کہ اب ان کا اپنے بیٹے سے کوئی اختلاف نہیں اور صادق علی نے اپنی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہیں باقاعدگی سے اخراجات اور دیگر ضروریات فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس موقع پر صادق علی نہڑیو نے کہا کہ ان کے والد ان کے لیے قابل احترام ہیں۔ انہوں نے برادری کے افراد کی موجودگی میں وعدہ کیا کہ وہ اپنے والد کو کسی قسم کی تکلیف نہیں دیں گے اور والد سمیت تمام اہل خانہ کی دیکھ بھال اور کفالت کی ذمہ داری پوری کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے