اکتوبر 6, 2026

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنایا.وزیر اعلیٰ بلوچستان

0
cm-balochistan-

کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مستونگ کے علاقے کنک وادی میں دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو قابلِ تحسین قرار دیا ہے۔اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ کنک وادی میں 9 دہشت گردوں کو ہلاک کرنا سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظہر ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی کو بروقت اور مؤثر انداز میں ناکام بنایا۔میر سرفراز بگٹی کے مطابق کارروائی کے دوران ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور 3 موٹرسائیکلوں کی برآمدگی بھی اہم کامیابی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کارروائی کے دوران زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں۔ دہشت گرد عناصر بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ ردالفتنہ 3 کے تحت دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہیں گی۔ بلوچستان کے عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن کے قیام کے لیے ریاستی ادارے پوری قوت سے سرگرم ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے